لاس اینجلس : ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام ہارڈی نے کہا ہے کہ وہ 15سال کی عمر میں جیل گئے تھے۔ وہ شروع سے ہی خطرات مول لینا پسند کرتے تھے، اسی طرح پندرہ سال کی عمر میں ان کو مرسڈیز کی ڈرائیو کا شوق ہوا اور وہ کسی اور کی مرسڈیز محض اس لئے لے اڑ ے کیونکہ وہ اس کی سواری کا مزہ لینا چاہتے تھے۔
ٹام نے کہا کہ پولیس نے ان کو مزہ لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور ان کو گاڑی چوری کے الزام میں جیل جانا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک پڑھے لکھے اور کھاتے پیتے گھرانے کے بیٹے ہیں اور ان کی پرورش جنوب مغربی لندن میں ایک نہایت سلجھے ماحول میں ہوئی لیکن ان کو اپنے گرد ہر چیز بکھری ہوئی اچھی لگتی تھی۔یاد رہے کہ ٹام کی گزشتہ سال میں ریلیز ہونے والی فلم”میڈ میکس فیوری روڈ“تھی۔