ممبئی :پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ماہرہ خان اپنی فلم 'رئیس' کی ٹیم سے الگ ہو کر فلم کی تشہیر کررہی ہیں، اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں اس سے بے حد دکھ پہنچا ہے۔
ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ ماہر خان سے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ماہرہ نے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب کئی مرتبہ دے چکی ہیں اور وہ دوبارہ وہی باتیں کریں گی جو پہلی بھی کر چکی ہیں۔
جب شاہ رخ خان کے رویے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ ایک جادو ہیں، دراصل شاہ رخ خان نے مجھے بگاڑ دیا ہے، وہ مجھے سکھاتے رہتے تھے، کئی مواقعوں پر میں خود ان سے پوچھ لیتی کہ کیا میں ٹھیک کررہی ہوں؟ اس پر وہ کہتے تھے کہ دیکھو میں تمہیں صرف وہ بتا رہا ہوں جو میں نے اپنے تجربے سے سیکھا، تم اسے اپنے طریقے سے کرو ، شاہ رخ بہت ہی سمجھ دار ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان دلچسپ گفتگو ہوا کرتی تھیں، وہ بہت ذہین ہیں وہ کسی بھی موزوع پر بات کرسکتے ہیں اور ایسے شخص کے ساتھ گفتگو کرنے میں مزہ آتا ہے ۔