کرناٹکا: بھارت کے ہسپتال میں ایک خاتون نے ”چار ٹانگوں“ والے بچے کو جنم دے دیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق یہ بچہ 23 سالہ خاتون لالیتاما نے جنم دیا۔ بچے کو پیدائش کے بعد خصوصی دیکھ بھال کیلئے بھارت کے وجے ناگراا نسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منتقل کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق،بچے کے والدین نے پہلے بچے کو اپنانے سے انکار کیا مگر اپنے خاندان سے مشورہ کے بعد بچے کی والدہ نے شرائط کے ساتھ بچے کی پرورش کی حامی بھر لی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہے، ان کے پاس اتنے اخراجات نہیں کہ وہ اس غیر معمولی بچے کی دیکھ بھال کر سکیں اگر حکومتی سطح پر ان کی مالی ماونت کی جائے تو وہ اس بچے کی پرورش کیلئے تیار ہیں۔