اسلام آباد اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ،واسا عملے کی چھٹیاں منسوخ

06:43 PM, 23 Jan, 2017

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری اور بارش کی پیشگوئی کردی۔ کراچی سمیت سندھ،پنجاب اورخیبر پختونخوا میں بھی رواں ہفتے بادل برسنے کی توقع ہے۔ کڑاکے کی سردی بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ جبکہ واسا عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق آئندہ ہفتے شدیدبارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔بلوچستان میں بدھ کو اکثر مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی کوئٹہ ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر منگل  اور بدھ کو شدید برفباری ہوسکتی ہے۔سندھ میں منگل اور بدھ کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔پنجاب میں  پیر سے جمعرات کے دوران اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے مری اور گلیات کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے شدید برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوگی پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث عوام کو این ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں