لندن : فلوریڈا کے ساحل کے مقابل آبدوز سے برطانیہ کے ٹرائیڈنٹ ساخت کے ایک بغیر اسلحے والے نیوکلیئر میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا۔برطانوی اخبار نے بحریہ کے ایک سینئر اہل کار کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ میزائل غالبا غلط سمت اختیار کرنے کے سبب امریکا کے خشکی کے علاقے کی جانب چلا گیا۔
برطانیہ کی جانب سے 4 سالوں میں یہ پہلا نیوکلیئر میزائل تجربہ تھا جو گزشتہ برس ٹریزا مے کے وزیراعظم بننے سے کچھ عرصہ قبل عمل میں آیا۔اخبار کے مطابق مے نے جولائی میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں پارلیمنٹ کو ٹرائڈنٹ نوعیت کی نئی آبدوزوں پر 40 ارب پاو¿نڈ کے اخراجات کے حوالے سے قائل کیا مگر انہوں نے میزائل کے ناکام تجربے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
برطانیہ کاآبدوزسے بغیر اسلحے والے نیوکلیئر میزائل کا تجربہ ناکام
03:32 PM, 23 Jan, 2017