بنگلہ دیشی کرکٹر اپنی دوست کی تصاویر انٹر نیٹ پر شائع کر نے کے جرم میں گرفتار

بنگلہ دیشی کرکٹر اپنی دوست کی تصاویر انٹر نیٹ پر شائع کر نے کے جرم میں گرفتار

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے کرکٹرز اخلاقیات کا درو بھولتے جار ہے ہیں ۔ ایک کے بعد ایک کیس نے بنگلہ دیشی کرکٹرز کے ساکھ متاثر کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بنگلا دیش میں پولیس نے کرکٹر عرفات سنی کو مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ کرکٹر عرفات سنی کے خلاف ان کی گرل فرینڈ نے دو ہفتے پہلے درخواست جمع کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بنگلادیشی کرکٹر سنی کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

عرفات سنی کی گرل فرینڈ کا کہنا ہے کہ عرفات سنی نے ان کے نام کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور اس پر ان دونوں کی ذاتی تصاویر شائع کر دیں۔

جرم ثابت ہونے پر عرفات سنی کو 14 سال جیل یا ایک لاکھ چھبیس ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ بتیس لاکھ پاکستانی روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔