نیو یارک :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ چکے تھے کہ لگتا تھا کہ معاملہ علیحدگی پر ختم ہوگا، تاہم اب فریال مخدوم نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان تمام افواہوں اور مبینہ سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
فریال مخدوم کی سسرال کے ساتھ اختلافات کافی بڑھ چکے تھے اور عامر کے والدین کے بیانات سے لگ رہا تھا کہ وہ عامر اور فریال مخدوم کی علیدگی چاہتے ہیں مگردنیا کچھ بھی کہے،باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال کی دنیا الگ ہی ہے۔اس کے بعد قابل اعتراض ویڈیو بھی عامراورفریال کے پیارمیں حائل نہ ہوسکی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرکی اہلیہ نے سوشل میڈیاپرعامرخان کی نئی اوردلچسپ تصاویرپوسٹ کردیں۔
تازہ ترین پوسٹس میں فریال نے اپنے شوہر، عامرخان کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے نیلی آنکھوں کا عنوان دیا۔ایک اور تصویر میں عامر خان اور اپنی بیٹی لےمائسا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا ہے جبکہ ایک اور جگہ تصویر میں عامر خان کی جانب سے شب بخیر کا پیغام ہے۔یہ تصاویر فریال مخدوم نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ سے شیئر کی ہیں۔
باکسرعامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں جاری کر دیں
10:37 AM, 23 Jan, 2017