ڈونلڈٹرمپ کی صدرات کا دوسرا دن،اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کر دیا

10:13 AM, 23 Jan, 2017

یروشلم :ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی اسرائیل نے متنازعہ فیصلے شروع کر دیئے ہیں اب مقبوضہ یروشل میں نیتن یاہو نے یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری کے بعد یہاں 566 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
یہودی بستیوں پر تنازع ہے کیا؟ٹرمپ کی مداخلت پر اسرائیل مخالف قرارداد ملتوی خیال رہے کہ اس یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیاین نیتن یاہو کے درمیان اتوار کے روز پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد کہا کہ امریکی صدر نے انھیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔

مزیدخبریں