مکہ مکرمہ : بھورے زردی مائل رنگ کے پتھر ایک اندازے کے مطابق 8 سو سال سے زائد عرصے سے نصب ہیں اور انھیں ’میری سٹون‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مورخین کا کہنا ہے کہ سنگ مرمر کے یہ 8 ٹکڑے باب کعبہ کے قریب المعجن کے مقام پر نصب ہیں۔ صحن مطاف میں یہ جگہ نیچے کی سمت میں ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق یہاں پر جبریل علیہ السلام نے بعث نبوی کے بعد پہلی بار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سکھائی تھی۔
معجن سفید رنگ کی ریت سے تیار کی گئی ہے اور اس کے نیچے یہ آٹھ ٹکڑے نصب ہیں۔ سنہ 1213ھ سے 1377ھ تک یہ پتھر چوری ہو گئے تھے۔ معجن کی جگہ چونکہ کافی تنگ ہے اور وہاں پر ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص کھڑا ہو کر نماز پڑھ سکتا ہے، اس لیے وہاں سے یہ پتھر ہٹا کر شاذروان میں باب کعبہ کے پہلو میں لگا دیے گئے تھے۔
حرمین شریفین کے امور کے محقق محیی الدین الھاشمی کا العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنگ مرمر کے یہ ٹکڑے عباسی خلیفہ ابو جعفر منصور نے مسجد حرام کے لیے ہدیہ کیے تھے۔ انہوں نے یہ پتھر صحن مطاف کی مرمت کے وقت 631 ہجری میں دیے۔
سنگ مرمر کے نیلے رنگ کے پتھر پر اس کی تاریخ درج ہے۔ہاشمی صاحب نے بتایا باب کعبہ سے متصل سنگ مرمر کے ان ٹکڑوں پر نہایت شاندار نقش ونگار بنائے گئے ہیں،اپنے حجم کے اعتبار یہ ٹکڑے برابر نہیں ہیں،سب سے بڑا ٹکڑا33سینٹی میٹر کی لمبائی رکھتا ہے اور سب سے چھوٹا سینٹی میٹر چوڑا ہے۔
باب کعبہ کے ساتھ سنگ مر مر کے ٹکڑے کس لیے نصب ہیں
09:18 AM, 23 Jan, 2017