جلالپور بھٹیاں پولیس اہلکار نے والدہ سے بچھڑاہو بیٹا ملوادیا

09:15 AM, 23 Jan, 2017

جلا لپور بھٹیاں : (محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں)تھا نہ جلالپور بھٹیاں کے ایڈمن آفیسر سب انسپکٹر عمیر جاوید چٹھہ نے 11 سالہ گمشدہ بچے دانش کو اسکے والدین سے ملوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 11 سالہ دانش جلال پور بھٹیاں بس سٹینڈ سے ملا جو کہ اپنی والدہ کے پاس جانے کا خواہاں تھا۔ سب انسپکٹر عمیر جاوید نےفی الفورفیصل آباد کے گاوں میں کمسن بچے کی والدہ کا سراغ لگا کر ماں کو اس کے بیٹے سے ملوا دیا۔

کمسن بچے کی والدہ نور بخت نے نہ صرف پنجاب پولیس کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا بلکہ ڈی پی او حافظ آباد ،ایس ایچ او جلال پوربھٹیاں ،سب انسپکٹر عمیر جاوید کیلئے نیک تمناوں کا اظہاربھی کیا۔

مزیدخبریں