جنوبی افریقن بالر عمران طاہر کا جنید جمشید کو انوکھا خراج عقیدت

09:13 AM, 23 Jan, 2017

جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کے لیگ اسپن باولر عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ عمران طاہر نے سری لنکن بلے باز گونارتنے کو آؤٹ کیا تو خوشی کااظہار کرتے ہوئے اپنی جرسی اوپر کی۔

نیچے انہوں نے جنید جمشیدکی تصویر والی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ ۔ان کے اس عمل کو پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے۔

جنید جمشید جنوبی افریقہ کے کھلاڑی عمران طاہر اور ہاشم آملہ کے دوست تھے ۔جنید جمشید اکثر تبلیغ کیلئے ساوتھ افریقہ کا سفر کیا کرتے تھے تو دونوں سے ملاقات بھی کرتے تھے۔ عمران طاہر اکثر جنید جمشید کے ساتھ رابطے میں رہا کرتے تھے

مزیدخبریں