ڈونلڈ ٹرمپ کے فالووورز میؔں اچانک اضافہ ،ٹوئٹرکی اپنے یوزرز سے معذرت

08:06 AM, 23 Jan, 2017

نیو یارک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نئے امریکی صدر کی اچانک مقبولیت کے بعد ٹویٹر انتظامیہ نے اپنے صارفین سے معذرت کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے یوزرز کے نئے امریکی صدر کے فالوور بن جانے پر معذرت کر لی۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکا ٹوئٹر ہینڈل باراک اوباما سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرانسفر ہونے سے تکنیکی غلطی ہوئی، اس غلطی کی وجہ سے تمام فالوورز بھی ٹرانسفر ہوگئے تھے۔

ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے بیان میں اس غلطی پر تمام یوزرز سے معذرت کر لی ہے ۔

مزیدخبریں