وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا دو روزہ دورہ، توانائی اور تجارت پر بات چیت

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا دو روزہ دورہ، توانائی اور تجارت پر بات چیت

باکو : وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال، عبدالعلیم خان، عطا تارڑ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کا پروگرام ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ توانائی، تجارت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی، اور ان شعبوں میں کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم باکو میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اپنی پوزیشن بیان کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں اور ہم تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔"