نیب افسر کی مشتبہ موت، لاش پولی کلینک منتقل، پولیس تحقیقات جاری

نیب افسر کی مشتبہ موت، لاش پولی کلینک منتقل، پولیس تحقیقات جاری

اسلام آباد: نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا، ان کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس سے ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص احمد خان کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمرہ اندر سے لاک تھا اور لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کمرہ گزشتہ روز سے بند تھا، اور وقاص احمد خان کا تعلق لاہور سے تھا۔ مزید یہ کہ وہ اوگرا کیس کے تفتیشی افسر بھی رہ چکے ہیں۔

وقاص احمد خان کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مختلف زاویوں سے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔