چیمپئنز ٹرافی 2025 : پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا، ممکنہ پلیئنگ الیون کا اعلان

01:09 PM, 23 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں آج پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے بھارت کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے 11 کھلاڑیوں کے ممکنہ نام سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کی ایک اہم بیٹھک ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تین فاسٹ باؤلرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے، اور امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور کرکٹ کے شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں