لاہور : اگلے ہفتے آسمان پر ایک نایاب اور شاندار نظارہ دیکھنے کو ملے گا جو 2040 تک دوبارہ نہیں دیکھنے کو ملے گا۔ 28 فروری کو، نظام شمسی کے 7 سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون آسمان پر ایک لائن میں نظر آئیں گے، اور یہ منظر زمین کے علاوہ تمام سیاروں کا ایک نایاب پریڈ ہوگا۔
اس سے پہلے جنوری میں 6 سیاروں کا پریڈ آسمان پر دکھا تھا، مگر فروری کا یہ اختتام زیادہ شاندار ہوگا۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہے، تمام سیارے سورج کے گرد مدار میں گھومتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ آسمان پر ایک قطار میں دکھائی دیتے ہیں۔ 28 فروری کو سورج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد، آسمان پر زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس اتنے روشن ہوں گے کہ ان کو بغیر دوربین کے بھی دیکھا جا سکے گا، تاہم عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہوگی۔
وینس افق پر مغرب کی طرف جگمگاتا نظر آئے گا، مریخ جنوب میں ہوگا، اور مشتری کو دیکھنے کے لیے جنوب مغرب کی جانب نظر دوڑانی ہوگی۔ یورینس کو دیکھنا تھوڑا مشکل ہوگا کیونکہ اس کی چمک مدھم ہوگی، لیکن تاریک اور صاف آسمان پر مغرب اور جنوب مغرب میں اسے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ زحل، جو جنوری میں آسانی سے نظر آ رہا تھا، اب سورج کے قریب ہونے کے باعث مغرب میں سورج کے ساتھ غروب ہو جائے گا۔ نیپچون، عطارد اور زحل کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔
یہ حیرت انگیز منظر پاکستان کے بیشتر شہروں میں نظر آئے گا، مگر اس کا انحصار موسم کی صورتحال پر ہوگا۔