پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات، گورنر سندھ کا جیت پر انعام دینے کا وعدہ

12:41 AM, 23 Feb, 2025

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے خلاف جیت کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں، مگر ان کا دل اور دعائیں پاک بھارت میچ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے دعاگو ہے، کھلاڑی مکمل لگن اور محنت سے کھیلیں، جیت پاکستان کی ہوگی۔

گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم پاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی۔
 

مزیدخبریں