پشاورزلمی  نے ملتان سلطانز  کو  پانچ  رنز سے شکست دے دی

11:20 PM, 23 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان : پی ایس ایل میں پشاورزلمی  نے ملتان سلطانز  کو  پانچ  رنز سے ہرادیا۔ پشاور زلمی  نے  ملتان سلطانز کو 180 ر نز کاٹارگٹ دیا تھا  ، جواب میں ملتان سلطانز174 رنز بناسکی۔ ملتان سلطانز  کی طرف ٹارگٹ کے تعاقب میں   یاسر خان نے 43 ، محمد رضوان نے صفر، ریز ہنڈریکس نے 28 ، ڈیوڈ میلان 52 ، خوشدل شاہ 5 ، افتخار احمد 16، اسامہ میر12، ڈیوڈ ویلےصفر، عباس آفریدی11، محمد علی ایک  سکور بنا کرپویلین لوٹے۔


پشاور زلمی کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے لیوک ووڈ نے دو،  نوین الحق نے دو،  پال والٹر نے  ایک ، عارف یعقوب نے  تین ، سلمان ارشاد نے  دو وکٹیں حاصل کیں۔


ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، حسیب اللہ 37 اور بابراعظم نے 31 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ رومین پاول 23، محمد حارث 19، پاول والٹر 1،آصف علی نے 13 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی،محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دہانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آج ملتان سلطانز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پشاور زلمی نے پلینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
زلمی کی ٹیم میں کوڈیمور عامر جمال اور محمد ذیشان کی جگہ حسیب اللہ ،پال والٹر اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز آج اپنا چوتھا جبکہ پشاور زلمی تیسرا میچ کھیل رہی ہے۔پشاور زلمی کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملتان سلطانز تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں