فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہیں ہوا تواداکاری کی دنیا میں قدم رکھا :جیا بچن

04:29 PM, 23 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :بالی وڈ کی اداکارہ جیا بچن کاکہناہے کہ   فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہیں ہوا تواداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ۔ جیا بچن نے مزید کہاکہ  مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں بہت مایوس تھی کیونکہ میں  فوج میں شامل ہونا چاہتی تھی لیکن بھارتی فوج میں خواتین کو صرف بطور نرس ہی بھرتی کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔

اداکارہ جیا بچن کئی دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں، ان کی پہلی فلم ‘گڈی’ سال 1971 میں ریلیز ہوئی تھی، وہ اپنے بہترین کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہ  ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد میں نے اداکاری کے میدان میں بھرپور توجہ دی اور کامیاب ہوئی ۔   مجھے یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے کہ اب خواتین ہر شعبے میں مردوں  کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

مزیدخبریں