کراچی : پی پی پی نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے جس کیلئے پارٹی قیادت آج ارکان کو اعتماد میں لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے اور اس حوالے سے دیگر قیات کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔
مراد علی شاہ نے تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔