بیرسٹر گوہر کارکنوں کی توقعات پر پورا نہیں اترے،انہیں نااہلی کی وجہ سے ہٹایا گیا: شیر افضل مروت

03:22 PM, 23 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے نااہلی اور خراب کارکردگی ہے۔


نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں وہ ناکام ہوئے۔  انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔

مزیدخبریں