نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں پاکستان آئے گی، لاہور اور راولپنڈی میں میچز ہوں گے

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں پاکستان آئے گی، لاہور اور راولپنڈی میں میچز ہوں گے
سورس: File

 لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں  کی  سیریز کی تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اپریل میں شیڈول ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز  13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور اور  راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے اور کراچی نے ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور  پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونی ہے۔

مصنف کے بارے میں