لاہور: پنجاب اسمبلی کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔ سبطین خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ممبران سے حلف لیا۔ مریم نواز ، مریم اورنگزیب اور دیگر ارکان نے حلف لیا۔
قبل ازیں اسپیکر نے بغیرحلف لیے اجلاس میں 45 وقفہ کردیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ اسلم اقبال کے پروڈکشن آرڈر جاری کررہا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان کے ایوان میں آتے ہی نعرے بازی شروع ہوگئی۔ پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان اور ن لیگی ارکان نے نواز شریف کے نعرے لگائے۔ گھڑی چور اور ٹبر چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔
پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار اسلم اقبال اسمبلی نہ پہنچ سکے۔ ن لیگ اور اتحادیوں کے 215 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔