انتخابات کے نتائج کالعدم قراردینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

01:25 PM, 23 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عام انتخابات کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا  ہے۔ درخواست میں تمام فارم 47 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کمیٹی بھی چیلنج کی ہے۔  چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشن کی تعیناتی کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دیئے جائیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے ۔ 


دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔ جوڈیشیل کمیشن ملک بھر کے الیکشن نتائج اور راولپنڈی سمیت کنسالیڈیشن کرے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کوئی بھی احکامات جاری کرنے سے روکا جائے۔ 

مزیدخبریں