مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

12:00 PM, 23 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن نے اپنی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکنِ پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب آج پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی وہ نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ اسمبلی اجلاس میں موجود ہیں۔ 

مریم اورنگزیب صوبۂ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی معاونت کریں گی۔وہ 2 بار رکنِ قومی اسمبلی اور 2 بار وفاقی وزیرِ اطلاعات رہ چکی ہیں۔مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔

مزیدخبریں