انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے: شہباز شریف

انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے: شہباز شریف

لاہور: نامزد وزیراعظم   اور ن لیگ کےصدر شہبازشریف کا کہناہے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے ملکر اسے سنوارنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔ نواز شریف کی قائدانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔


ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی۔ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں