عمران خان کا خط سیاسی معاملہ ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان نہیں دیں گے: آئی ایم ایف

عمران خان کا خط سیاسی معاملہ ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان نہیں دیں گے: آئی ایم ایف

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط سیاسی معاملہ ہے ۔عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر بیان نہیں دے گا۔امید ہے کہ نئی منتخب حکومت پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز جاری ہوئے۔

 
ڈائریکٹرکمیونی کیشنز کا مزید کہنا ہے کہ قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہےجس میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں حکام نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا۔مہنگائی قابو میں رکھنے، زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا۔

مصنف کے بارے میں