نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں

09:44 AM, 23 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزز اور نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ 

مریم نواز مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی کا حلف بھی اٹھائیں گی۔ 

نو منتخب ارکان عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، فیصل کھوکھر بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔غزالی سلیم بٹ، ملک خالد کھوکھر، سلمیٰ بٹ، اسد کھوکھر، سہیل شوکت بٹ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

شیر علی گورچانی، میاں مرغوب، رانا اقبال بھی پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔عظمیٰ کاردار اور حنا پرویزبٹ بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں