پنجاب سے بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات کا خاتمہ کرینگے: عظمیٰ بخاری

پنجاب سے بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات کا خاتمہ کرینگے: عظمیٰ بخاری

لاہور : رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری  نے کہا ہے کہ  مریم نواز پنجاب کے لیے گڈلک ثابت ہوں گی ۔اپوزیشن کو چاہیے کہ جمہوری رویہ اختیار کرے ۔ پنجاب اسمبلی کو اکھاڑہ بننے نہیں دیں گے۔ 

نیو نیوز سے گفتگو کرتے  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  مریم نواز آج پارلیمانی سیاست کا آغاز کررہی ہیں۔پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے بزدار اورپرویز الٰہی کی باقیات کو ختم کردیں گے۔آج صرف ممبران کی حلف برداری  ہو گی ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں