خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا، گورنر 4 دن کیلئے پشاور سے چلے گئے

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا، گورنر 4 دن کیلئے پشاور سے چلے گئے

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا  ۔الیکشن کے بعد 21 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے اور آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر غلام علی کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے۔ چیف سیکرٹری نے بھی اسمبلی اجلاس سے متعلق لاعلمی ظاہر کردی ہے جبکہ گورنر نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لیے شہر (پشاور)سے باہر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس وقت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اسپیکر ہاؤس سمیت پشاور میں موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں