تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کا مرحلہ قریب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع

08:40 AM, 23 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔  پنجاب اسمبلی کا پہلا اور اہم ترین اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہونے جا رہا ہے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا جائے گا۔

سپیکر سبطین خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل کیا جائے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ کے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان مضبوط امیدوار  ہیں۔نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز پہلی دفعہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

مریم نواز کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔نامزد وزیراعلیٰ  نے  ن لیگ کے تمام نو منتخب  ارکان  کو 9بجے اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔اسمبلی اجلاس سے پہلے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا جس کی صدارت مریم نواز کریں گی۔

 پارلیمانی پارٹی اجلاس میں  اسمبلی اجلاس کی کارروائی   کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ن لیگ پنجاب اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی  ہے۔وزارت اعلیٰ کیلئے ن لیگ کی مریم نواز اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال میں جوڑ پڑے گا۔مریم نواز کو واضح برتری حاصل ہے۔

پہلے مرحلے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔دوسرے مرحلے میں نئے وزیراعلیٰ کا چناؤ  ہوگا۔اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں