ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کر دئیے

07:55 PM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی جانب سے عدم ادائیگی پر منجمد کئے گئے اکاؤنٹس 50 کروڑروپے ادائیگی کی یقین دہانی پر بحال کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق واجبات کے معاملے پر پی آئی اے انتظامیہ اورایف بی آر پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں اور ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے ذمہ واجبات کے تناظر میں ان کے بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کی گئی۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ قومی ائیر لائن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 86 کروڑ روپے واجب الادا تھے اور اسی معاملے پرایف بی آرحکام نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس گزشتہ روز منجمد کر دئیے تھے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے مداخلت اور فوری طور پر 50 کروڑ روپے ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی پربینک اکاؤنٹس بحال کر دئیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں