سرگودھا :پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرا چاہے جتنا بھی نقصان ہوجائےعمران خان کے ہم خیال ججوں کو ایکسپوز کرکے رہوں گی۔
سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ ہے بینچ فکسنگ ہو رہی ہے،چیف جسٹس صاحب آپ کو پتہ کیوں نہیں چل رہا؟ غیر متنازع بینچ بنانا چیف جسٹس کی آئینی ذمہ داری ہے۔ پانچ کے ٹولے نے نوازشریف کیخلاف سازش کی۔ میرا چاہے جتنا بھی نقصان ہوجائے ہم خیال ججوں کو ایکسپوز کرکے رہوں گی۔
مریم نواز نے کہافیض حمید عمرانی ٹولے کا سرغنہ تھا اس کی باقیات اب بھی حالات کنٹرول کررہی ہیں۔پانچ کے ٹولے کو ایک گھوڑا چاہیے تھا جس کا نام گھڑی چور ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید نے کہا تھا کہ نوازشریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے اسے کاٹنا پڑے گا۔
مریم نواز کا عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کو جیلیں بھرنے کا کہنے والا اپنے لیے بیلیں کرواتا پھر رہا ہے ،لوگوں کو خوف کے بت توڑنے کا بھاشن دینے والا خود چھپ کر بیٹھا ہے۔بڑے بڑے پلازوں کی شٹرنگ اتر گئی مگر اس کا پلاسٹر نہیں اتر رہا۔یہ سر سے پیر تک چوریوں اور کرپشن سے رنگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اس ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔پرویز الٰہی اب عمران خان کی نیپیاں بدلے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی حکومت کی پرواہ نہ کریں بلکہ پانچ کے ٹولے کیخلاف قانونی کارروائی کریٰں ۔