سردار عبدالرحمن کھیتران کا 10 روزہ ریمانڈ منظور

06:22 PM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے سردار عبدالرحمن کھیتران کا 10 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں کرائم برانچ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سردار عبدالرحمن کھیتران کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 10 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔ 
 سردار عبدالرحمان کھیتران کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری لایا گیا جبکہ انہوں نے عدالت آمد کے موقع پر ہاتھ سے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔ سردار عبدالرحمان کھیتران کو 10 روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ 
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون سے زیادتی اور اسے تشدد کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

مزیدخبریں