ڈیرہ غازی خان : سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں سے جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جائے گا ۔
سپرنٹنڈنٹ ڈیرہ غازی خان جیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کو دیگر قیدیوں کی طرح جیل میں رکھا جائے گا ان سے کسی قسم کا کوئی خصوصی برتاؤ نہیں کیا جائےگا اور نہ ہی کسی قیدی کو اضافی سہولیات دی جا ئیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے گزشتہ روز لاہور کے ریگل چوک سے اپنی جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا جس کے تحت پارٹی رہنماوں نے اپنی مرضی سے گرفتاریاں دیں تھیں ۔ جبکہ پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماوں کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔