وفاقی حکومت نے غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں

05:30 PM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے غلام محمود ڈوگر کو کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ 
غلام محمود ڈوگر کو 23 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور نگران حکومت نے ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا۔
واضح رہے کہ غلام محمود ڈوگر نے اپنی برطرفی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں