جیل بھرو تحریک میں  گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

جیل بھرو تحریک میں  گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

لاہور :جیل بھرو تحریک میٰں   گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔


شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کی درخواست ان  کے بیٹے زین قریشی کی جانب سے دائر کر گئی ، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، شاہ محمود کو کل حراست میں لیا گیا لیکن نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں ہیں۔

اس کے علاوہ  اعجاز چوہدری کی جانب سے  پارٹی کے دیگر رہنماوں اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، اعظم سواتی ، ڈاکٹر مراد راس، جان مدنی، اعطم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کے لیے بھی درخواستیں دائر کرائی گئی ہیں۔ درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور سی سی پی او نے تحریک انصاف کے قائدین کو گرفتار کیا، قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل، پھر کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  قائدین کو کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کرنے دی گئیں۔

اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائدین کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے،   ان کی شہرت اور ذات کو نقصان پہنچانے کے لیے حکومت کی جانب سے جھوٹے کیس بنائے جا سکتے ہیں۔ 

 لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کے لیے جمعے کا دن مقرر کر دیا ہے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں