جسٹس جمال کے بعد جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس کے بنائے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا

جسٹس جمال کے بعد جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس کے بنائے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا
سورس: File

اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل کے بعد جسٹس اطہر من اللہ نے بھی چیف جسٹس کی طرف سے بنائے گئے بنچ پر اعتراض اٹھا دیے ہیں۔ 

سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مجھے بنچ کی تشکیل پر اعتراض ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر از خود نوٹس لیا جائے۔

قبل ازیں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس سے متعلق میرے تحفظات ہیں ۔میں خود کو بینچ سے الگ کر رہا ہوں ۔ یہ از خود نوٹس کیس نہیں بنتا۔