جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر کے کہنے پر از خود نوٹس ہوا، میرے تحفظات ہیں، بنچ سے علیحدہ ہو رہا ہوں: جسٹس جمال مندوخیل 

02:45 PM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیف جسٹس کی طرف سے بنائے گئے 9 رکنی بنچ سے خود کوعلیحدہ کرلیا ہے۔ 

سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس سے متعلق میرے تحفظات ہیں ۔میں خود کو بینچ سے الگ کر رہا ہوں ۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ ازخود نوٹس جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے نوٹ پر لیا گیا۔ اس کیس میں چیف الیکشن کمشنر کو بھی بلایا گیا ہے جو کہ فریق نہیں ہے۔  یہ ہمارے سامنے دو اسمبلیوں کے اسپیکر درخواست ہیں۔ 

مزیدخبریں