ٹیم ملتان سلطانز پی ایس ایل 8 کی سلطان 

02:06 PM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

ملتان: پاکستان سپرلیگ کےآٹھویں سیزن میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔لاہورقلند رز اورپشاورزلمی کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔

دونوں ٹیموں نے چار، چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے تاحال دو،دوپوائنٹس حاصل کئے ہیں اور وہ بالترتیب چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبرپرہیں ۔ٹورنا منٹ کے طریقہ کار کے مطابق ہرٹیم اپنے ہوم گرائونڈ پر میچ کھیلے گی ۔

ہوم گرائونڈ میچوں کامرحلہ مکمل ہونے کے بعد ٹیمیں ناک آئوٹ راؤنڈ میں داخل ہوجائیں گی جس کے بعد سیمی فائنلز اورفائنل کا مرحلہ ہوگا۔

مزیدخبریں