بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار نے منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

02:02 PM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی:  بالی ووڈ کے سپر سٹار اکشے کمار نے  منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔


بھارتی میڈیار پورٹس کے مطابق ہالی وڈ کے مشہور  و معروف اداکار  اکشے کمار  نے  اپنی آنے والی فلم  سیلفی  کی پروموشن میں   3 منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس حوالے سے اکشے کمار کا کہنا  تھا کہ  "میں اس منفرد ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے اور اپنے مداحوں کے ساتھ اس لمحے کو شیئر کرنے پر بہت خوش ہوں! میں نے اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اور  جس مقام پر آج ہوں یہ سب   میرے مداحوں کی غیر مشروط محبت اور حمایت کی وجہ سے ہے۔  فلم 'سیلفی' میں اکشے  کمار کے علاوہ   عمران ہاشمی، نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔  راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس  فلم میں  کمار اور عمران  ہاشمی پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر  آئیں گے ۔

 خیال رہے کہ  اس سے قبل  یہ ریکارڈ امریکی اداکار جیمز سمتھ کے پاس تھا جنہوں نے 2018 میں 3 منٹ کے دورانیے میں 168 سیلفیاں لی تھیں۔

مزیدخبریں