فواد چودھری صاحب ! "استاد پلستروی" کب جیل جانے کی تاریخ دیں گے؟ عطا تارڑ

فواد چودھری صاحب !
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا فواد چودھری کے بیان پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے اور عطا تارڑ نے سوال کیاہے کہ"استاد پلستروی" کب جیل جانے کی تاریخ دیں گے؟

                                                   

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کہادو دن جیل میں زاروقطار رونے والوں کو ہتھکڑی چومنے کی باتیں زیب نہیں دیتی۔ قوم وہ اعلان سننا چاہتی ہے کہ کب عمران خان جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہاجیل بھرو تحریک میں بھی جیب بھرو تحریک والا مثالی جذبہ دکھائیں ۔ضمانتیں کروا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہیں ،گرفتاری دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں پولیس نے ایکشن کیا تو چھوڑیں گے نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں