لاہور : جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈیرہ غازی خان ،راجن پور ، لیہ، بھکر سمیت دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ۔ لاہور کی جیلوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
لاہورپولیس کی سخت سیکیورٹی میں کارکنوں کو دوسرے شہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ لاہور سے پی ٹی آئی کے 80 کے قریب کارکنوں نے گرفتاریاں دی تھیں ۔