جیل بھرو تحریک کا دوسرا روز، پی ٹی آئی کارکن آج پشاور میں گرفتاریاں دیں گے 

10:04 AM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج پشاور سے پی ٹی آئی کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ سابق گورنر پختونخوا شاہ فرمان، اور سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی گرفتاریاں دینے والوں میں شامل ہیں۔ 

پی ٹی آئی فوکل پرسن اعجازچودھری کے مطابق  فضل الہٰی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔ جیل بھرو تحریک میں قیادت اور کارکن ساتھ ساتھ ہیں ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے لاہور سے جیل بھرو تحریک شروع کی تھی اور شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت 80 کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کی تھیں۔ 

مزیدخبریں