اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس لینے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا جس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور سپریم کورٹ کی طرف سے سوموٹو نوٹس لینے کے حوالے سے حکومتی لائحہ طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہوگی۔