کوئٹہ: کنویں سے ملنے والی لاش 17 سالہ لڑکی کی ہے، زیادتی کے بعد سر میں 3 گولیاں ماری گئیں،شناخت چھپانے کیلئے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا: پولیس سرجن 

09:44 AM, 23 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : کنویں سے ملنے والی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کا کہنا ہے کہ کنویں سے ملنے والی خاتون گران ناز نہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق مقتولہ کی عمر 17 سے 18 سال ہے جسے جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد سر پر تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور شناخت چھپانے کے لیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں اور  انہیں لاہور بھیجا جائے گا، نتائج آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں، جبکہ دیگر دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے، دونوں نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں