کوئٹہ : بارکھان واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مغوی خاتون گراں ناز کو 4 بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق خان محمد مری کے خاندان کی بازیابی کے لیے 3 اضلاع میں کارروائی کی گئی ۔ مغویوں کو تین سے چار مقامات پر رکھا گیا تھا۔دو لڑکوں کی پنجاب منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فرزانہ، عبدالمجید، عبدالغفار، عمران اور عبدالستار بازیاب ہوئے ہیں۔
لیویز کوئیک رسپانس فورس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آپریشن کیے۔ آپریشنز میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بارکھان کے کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔کہا گیا تھا کہ یہ گراں ناز کی ہے۔