اسلام آباد : چیف جسٹس کے 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 9رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں موجودگی پر اعتراض کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟۔ حکومت کی ذمہ داری ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین کے مطابق الیکشن کرائے ۔
نو رکنی بنچ میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے ازخودنوٹس کیلئے معاملہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھیجا تھا۔