کوئٹہ :سیکورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کے دوران اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے، بھاری تعدادمیں ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کے اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، جن میں اہم دہشت گرد کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل بھی شامل تھا، دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران محاصرہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے یہ دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد بھی کرلی گئیں، یہ ہتھیار سیکورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے،
دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاڑ نہیں ہونے دیں گے۔