پی ایس ایل کا پہلا پلے آف ،ملتان سلطانز کالاہور قلندر زکو فائنل کھیلنے کیلئے 164 رنز کا ہدف 

09:54 PM, 23 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندر ز کو فائنل میں پہنچنے کیلئے 164 رنز کا ہدف دیدیا ،اگر لاہور قلندر ز نے یہ ہدف حاصل کر لیا تو فائنل میں پہنچ جائیگا ۔

پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں  لاہور قلندز نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو65 اور محمد رضوان نے 53 رنز بنا کر نمایاں  رہے ،لا ہور  قلندرز کے    محمد  حفیظ   اور سمتھ پٹیل   نے ایک ایک  کھلا ڑی کو آؤٹ کیا ۔

ملتان سلطانز کی فائنل الیون میں محمد رضوان، شان مسعود، رئیلی روسو، جونسن چارلیز،خوشدل شاہ ،ڈیوڈ ویلی،امیر عظمت ،آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہراور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویسا، سُمت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور زمان خان میدان میں اترے ہیں۔

مزیدخبریں